LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

پاکستان اور سعودی عرب کا خطے کی ابھرتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

Web Desk

28 June 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلی فون پر اہم رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود خطے میں ابھرنے والی حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر کے حالیہ حادثے میں 14 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدرِ مملکت، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے سعودی قیادت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس برادرانہ رویے کو سراہتے ہوئے نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔