LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

آبنائے ہرمز پر لڑائی کے باعث شیڈول امریکا ایران مذاکرات معطل

Web Desk

28 June 2026

امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں جاری حالیہ لڑائی اور کشیدگی کے باعث سوئٹزرلینڈ میں رواں ہفتے شیڈول تکنیکی سطح کے مذاکرات معطل ہو گئے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، دونوں ممالک کے مابین حالیہ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کے بعد تکنیکی ٹیموں کے مذاکرات ہونا تھے اور فریقین نے اس سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا، تاہم گزشتہ دو روز سے لگاتار ہونے والی جھڑپوں کے باعث یہ عمل کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ واضح رہے کہ مفاہمتی یادداشت کے باوجود آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم نہیں ہو سکی اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔حالیہ کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر امریکی فوج نے ایرانی اہداف پر شدید فضائی حملے کیے۔ ان حملوں کے جواب میں ایرانی افواج نے کویت اور بحرین میں قائم امریکی فوجی تنصیبات پر میزائلوں اور ڈرونز سے جوابی کارروائی کی ہے۔ ایران نے امریکی فضائی کارروائی کو مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب مزید تحمل ممکن نہیں، اور ایسا نہ ہو کہ (ان اقدامات کے نتیجے میں) ایران کا وجود ہی باقی نہ رہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے بھی امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی مفاہمتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور آئندہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا انتہائی سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔