یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے دوران 1300 سے زائد اضافی اموات ریکارڈ: عالمی ادارۂ صحت
Web Desk
28 June 2026
یورپ بھر میں شدید اور غیر معمولی گرمی کی لہر کے باعث 21 جون سے اب تک 1300 سے زائد اضافی اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ اس ہفتے یورپ کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث اسپتالوں اور ریسکیو اداروں پر دباؤ انتہائی بڑھ گیا ہے اور ایمرجنسی کالز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یورپ میں گھروں، دفاتر اور اسکولوں کو اس طرح کے شدید درجہ حرارت کے لیے تعمیر نہیں کیا گیا تھا‘۔
دوسری جانب پبلک ہیلتھ فرانس کے مطابق، صرف فرانس میں بدھ سے اب تک عام متوقع تعداد کے مقابلے میں تقریباً ایک ہزار زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، اور 24 جون سے اموات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے جرمنی میں گرمی کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ جرمنی کے مشرقی شہر لیپزگ میں شدید تپش کے باعث سڑکوں کا اسفالٹ پگھل گیا ہے جبکہ ٹرام کی پٹریاں اور ان کے جوائنٹس بھی کئی مقامات پر متاثر ہوئے ہیں۔ پٹریوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت غیر محفوظ قرار دے دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹرام سروس شدید متاثر ہوئی ہے اور پیر کی صبح تک بند رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026