LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے زلزلے سے متاثر وینزویلا پر سے پابندیاں اُٹھالیں عمران خان کو 22 اور بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جاتا ہے، علیمہ خان امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی 18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ امریکی جج کا بڑا حکم؛ گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کرنے پر محکمہ انصاف سے تحریری جواز طلب ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز پر چار بار حملہ کیا، یہ اقدام پسند نہیں آیا: ٹرمپ پاکستان عالمی برادری میں امن کے داعی کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ ایران نے امریکی حملے کو جنگ بندی کی ’’لاپروا خلاف ورزی‘‘ قرار دیدیا ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا: وینس امریکی فوج کے ایران پر فضائی حملے آبنائے ہرمز استعمال کرنے پر فیس ادا کرنی ہو گی: بلومبرگ کا دعویٰ

ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز پر چار بار حملہ کیا، یہ اقدام پسند نہیں آیا: ٹرمپ

Web Desk

27 June 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے تجارتی جہاز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا واضح اشارہ دے دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یہ بات بالکل اچھی نہیں لگی کہ ایران نے گزشتہ روز چار بار جہاز پر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے تین حملوں کو ناکام بنا دیا گیا تھا، اور جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس پر کوئی ردعمل دیا جائے گا، تو انہوں نے کہا کہ یہ بات آپ جلد جان جائیں گے۔ امریکی صدر نے کسی ممکنہ فوجی کارروائی کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ امریکی ردعمل کے بارے میں دنیا کو جلد معلوم ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ آبنائے ہرمز کے قریب پیش آیا جہاں ایک کارگو جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی اور عالمی جہاز رانی کے تحفظ سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔

 ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو متوازی راستوں اور ایران کو نظر انداز کر کے کبھی بھی محفوظ نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے اصرار کیا کہ انتظامی فریم ورک ‘اسلام آباد میمورنڈم’ کی شق 5 کے عین مطابق ہونا چاہیے، اور اگر ایسا نہ ہوا تو متوازی بحری راستے کی معطلی ناگزیر ہو جائے گی۔