فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی دو راؤنڈز میں 5 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر
Web Desk
24 June 2026
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے ابتدائی دو راؤنڈز مکمل ہونے کے بعد پانچ ممالک کی ٹورنامنٹ سے رخصتی یقینی ہو گئی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار 48 ٹیموں پر مشتمل اس سب سے بڑے عالمی مقابلے کے نئے فارمیٹ کے تحت، گروپ مرحلے کے اختتام پر مجموعی طور پر 16 ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہو جائیں گی جبکہ باقی 32 ٹیمیں اگلے ناک آؤٹ مرحلے (راؤنڈ آف 32) میں جگہ بنائیں گی۔ وہ پانچ بدقسمت ٹیمیں جو اپنے ابتدائی دونوں میچ ہار چکی ہیں، اب ریاضیاتی طور پر بھی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کر سکتیں اور ان کا سفر تمام ہو چکا ہے۔
1974کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ہیٹی کی ٹیم کو اسکاٹ لینڈ اور برازیل کے خلاف مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔یورپی براعظم سے باہر ہونے والی یہ پہلی ٹیم بن گئی ہے، جسے آسٹریلیا اور پیراگوئے کے ہاتھوں اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ افریقی براعظم سے اب تک باہر ہونے والی یہ واحد ٹیم ہے، جسے سویڈن اور جاپان کے خلاف 4-4 گول کے بڑے مارجن سے عبرتناک شکست ہوئی۔ ایشیا کی نمائندگی کرنے والی اردن کی ٹیم بھی ابتدائی مرحلے کی رکاوٹ عبور نہ کر سکی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی۔پاناما کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں، جہاں اسے گھانا اور کروشیا کے خلاف 1-0 کے یکساں مارجن سے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ اس ورلڈ کپ کے قوانین میں ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت دو ٹیموں کے برابر پوائنٹس ہونے کی صورت میں روایتی ‘گول ڈفرنس’ (گول فرق) کے بجائے دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے ‘باہمی مقابلے کا ریکارڈ’ (Head-to-Head) فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ اس قانون نے گروپ مرحلے کی دوڑ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ گروپ مرحلے کے آخری میچوں کے بعد مزید 11 ٹیموں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، جس کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچنے والی تمام ٹیموں کی تصویر مکمل طور پر واضح ہو جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پیشگوئی کرتا ہوں اگلا بجٹ شہباز حکومت پیش نہیں کرے گی، سہیل آفریدی
24 June 2026
یورپ شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں,فرانس میں 40 افراد جاں بحق، کئی ممالک میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
24 June 2026
سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان
24 June 2026
پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں لگاتار 14ویں شکست، انگلینڈ نے بھی ہرا دیا
24 June 2026
خیبر پختونخوا فنانس بل میں نئے ٹیکس عائد، جرمانوں میں بڑا اضافہ
24 June 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی نے نئے مالی سال کا 2170 ارب کا بجٹ منظور کر لیا
24 June 2026
گورنر تبوک کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا
24 June 2026
پاکستان اور ایران کی امنگیں اور مقاصد مشترکہ ہیں، ایرانی صدر پزشکیان
24 June 2026