LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران عام ریاست بننے کا فیصلہ کرے تو ترقی کے بڑے مواقع مل سکتے ہیں: مارکو روبیو آئی اے ای اے کے انسپکٹرز ایران کی جوہری تنصیبات کا دورہ کریں گے، ٹرمپ امریکا سے آئندہ مذاکرات اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی نگرانی میں ہوں گے: کاظم غریب آبادی گوجرانوالہ دن دیہاڑے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش اسلام آباد اتوار بازار میں آگ بھڑک اٹھی ایرانی صدر دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ وزیراعظم اور ایرانی صدر کی پریس کانفرنس، مشترکہ امن کوششوں کا اعادہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ‘سی پی ایس پی’ کی جانب سے اعزازی فیلوشپ ڈگری سے نواز دیا گیا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں امن کی بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم لبنان اور اسرائیل میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، واشنگٹن میں مذاکرات کا پانچواں دور شروع اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور، بجٹ مسترد پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چار بلز کی منظوری پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ فیلڈمارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا

فیفاورلڈکپ امریکا نے ایرانی ٹیم کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کر دی۔

Web Desk

23 June 2026

فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں ایرانی فٹبال ٹیم کے لیے ایک بڑی اور مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکی حکام نے ایرانی ٹیم کو اپنے اگلے میچ سے 2 دن پہلے امریکا میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل سخت سفری قوانین اور شیڈول کے باعث ایرانی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور انہیں میچ والے دن ہی میکسیکو سے سفر کر کے امریکا پہنچنا پڑتا تھا، جس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور تیاری متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ تاہم، اس نئی اجازت کے باوجود امریکی حکام کی جانب سے دی گئی یہ ہدایت اب بھی بدستور برقرار ہے کہ ایرانی ٹیم کو اپنا میچ ختم ہونے کے فوراً بعد امریکا چھوڑنا ہوگا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ایرانی ٹیم کا مرکزی بیس کیمپ میکسیکو کے سرحدی شہر تیجوانا میں قائم ہے، جہاں سے وہ میچز کھیلنے کے لیے سفر کر رہے ہیں۔