ایران امریکہ تکنیکی مذاکرات اختتام پذیر، چار ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ
Web Desk
23 June 2026
سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکہ اور ایران کے مابین جاری تکنیکی سطح کے اہم مذاکرات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے ہیں، جس کے بعد اب اگلا مرحلہ دونوں ممالک کی اعلیٰ سطح کی سیاسی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ایرانی وفد کے سربراہ اور نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق، ان مذاکرات کا بنیادی مقصد تیکنیکی تفصیلات کو حتمی شکل دینا تھا اور اب یہ عمل اپنے اگلے اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
مذاکرات کاروں نے دونوں ممالک کے مابین طویل عرصے سے معطل تصفیہ طلب امور اور تیکنیکی تفصیلات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے 4 مستقل ورکنگ گروپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
جو ایران پر عائد معاشی پابندیاں ہٹانے کے طریقہ کار کا جائزہ لے گا۔جو ایران کے نیوکلیئر پروگرام اور یورینیئم کی افزودگی کی شرح کم کرنے کی نگرانی کرے گا۔ جو دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون اور ترقیاتی امور کو دیکھے گا۔ جو معاہدے کی شرائط پر دونوں اطراف سے مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہوگا۔
ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تہران خطے میں طویل بدامنی کے خاتمے کے لیے سوئٹزرلینڈ گیا اور اس نے بہت کچھ حاصل کیا۔ اس سلسلے میں طے پانے والے بڑے ریلیف میں امریکہ نے ایرانی تیل کی پیداوار اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی فروخت پر عائد پابندی کو 60 روز کے لیے عارضی طور پر ختم کر دیا ہے، جبکہ ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 12 ارب ڈالر جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ بحری تجارت کو بحال کرنے کے لیے امریکہ نے تزویراتی آبی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ کی ناکہ بندی مکمل طور پر ختم کر دی ہے۔پاکستان اور قطر کی مخلصانہ اور مشترکہ ثالثی کوششوں کے نتیجے میں لبنان میں جاری جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے ایک باقاعدہ سیکیورٹی میکانزم طے پا گیا ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان ایک جامع اور حتمی امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے مجموعی طور پر 60 روزہ روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے دوران یہ ورکنگ گروپس تمام امور کو حتمی شکل دیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی صدر دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ
23 June 2026
وزیراعظم اور ایرانی صدر کی پریس کانفرنس، مشترکہ امن کوششوں کا اعادہ
23 June 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ‘سی پی ایس پی’ کی جانب سے اعزازی فیلوشپ ڈگری سے نواز دیا گیا
23 June 2026
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
23 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں امن کی بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم
23 June 2026
لبنان اور اسرائیل میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، واشنگٹن میں مذاکرات کا پانچواں دور شروع
23 June 2026
اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور، بجٹ مسترد
23 June 2026
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چار بلز کی منظوری
23 June 2026