برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
Web Desk
22 June 2026
برطانیہ کے سیاسی بحران میں ایک اور بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے جہاں شدید اندرونی دباؤ کے بعد برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے بالاخر اپنے عہدے سے باقاعدہ مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیرِ اعظم نے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل اور اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے اہم ترین تفصیلات سے آگاہ کیا۔کیئر اسٹارمر نے واضح کیا کہ وہ لیبر پارٹی کی نئی قیادت کے انتخاب کا عمل مکمل ہونے تک عارضی طور پر بطور وزیرِ اعظم اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لیبر پارٹی کی قیادت کے انتخاب کے لیے باقاعدہ نامزدگیاں 9 جولائی سے اوپن ہوں گی، جبکہ وہ پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی (NEC) سے انتخابی شیڈول کو حتمی شکل دینے کی باقاعدہ درخواست کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ استعفے کے فیصلے کے تناظر میں آج صبح ان کی برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سے تفصیلی گفتگو بھی ہوئی ہے۔اپنی ہی جماعت کے اندرونی اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بار بار یہ تاثر دیا گیا کہ ہماری پارٹی کمزور اور ختم ہو گئی ہے، چنانچہ میں پارٹی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے لیبر پارٹی کی لیڈرشپ سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
سر کیئر اسٹارمر نے پریس کانفرنس کے اختتام پر عزم ظاہر کیا کہ وہ اقتدار کی اس منتقلی کو منظم، پرامن اور ہموار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے اور جو بھی ان کا جانشین منتخب ہوگا، اسے اپنی بھرپور حمایت اور مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دی گئی، ایران کے ساتھ متعدد معاملات پر پیشرفت ہوئی: جے ڈی وینس
22 June 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
22 June 2026
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
22 June 2026
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
22 June 2026
بشریٰ بی بی کی بیٹی کا اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، پولیس کو درخواست موصول
22 June 2026
پنکی کیس میں پردہ نشینوں کے نام ہیں لیکن کچھ بھی نہیں ہوگا,سردار لطیف کھوسہ
22 June 2026
سوچا تھا ہاتھ ملانے سے معاملات بہتر ہونگے: بیرسٹر گوہر
22 June 2026
امریکہ اور ایران کے درمیان 60 روزہ روڈ میپ پر اتفاق خوش آئند ہے: سوئٹزر لینڈ
22 June 2026