ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
Web Desk
22 June 2026
ایران اور امریکہ کے مابین حالیہ کامیاب سفارتی پیش رفت اور ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کے تاریخی فریم ورک کے بعد، پاکستان کے مخلصانہ اور برادرانہ کردار کو سراہنے کے لیے ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ایک انتہائی اہم سفارتی دورہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان سے خصوصی اظہارِ تشکر کے لیے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کل بروز منگل ایک روزہ انتہائی اہم سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کے سب سے اہم علاقے ‘ریڈ زون’ میں تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) کا عملہ شاہراہوں کو خوبصورت بنانے میں مصروف ہے، جبکہ معزز مہمان کے استقبال کے لیے ریڈ زون کی تمام اہم گزرگاہوں پر پاکستان اور ایران کے قومی پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔ اہم شاہراہوں اور مرکزی سرکاری عمارتوں پر خصوصی لائٹنگ اور سجاوٹ کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے تاکہ برادر ملک کے سربراہ کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا جا سکے۔ دورے کی حساسیت اور اہمیت کے پیشِ نظر سیکیورٹی اداروں نے وفاقی دارالحکومت، بالخصوص ریڈ زون کے حفاظتی انتظامات کو انتہائی سخت کر دیا ہے۔ ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سیکیورٹی نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اضافی نفری الرٹ کر دی گئی ہے۔
سفارتی ماہرین کے مطابق، سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پاکستان اور عسکری قیادت کے کلیدی کردار کے بعد ایرانی صدر کا یہ فوری دورہ دونوں برادر ممالک کے تزویراتی اور سفارتی تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026