گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
Web Desk
22 June 2026
گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا ہے، جس کے ساتھ ہی نئی اسمبلی کی تشکیل کا اہم ترین مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران انہوں نے تمام نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔ اس اہم آئینی تقریب کے بعد اب اگلے مرحلے میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان (وزیراعلیٰ) کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ارکان کی حلف برداری کے فوری بعد اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔
واضح رہے کہ گلگت کے تین انتخابی حلقوں کے حتمی نتائج کا باقاعدہ نوٹیفکیشن عدالتی احکامات اور زیرِ التوا مقدمات کے باعث تاحال جاری نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے ان مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی نمائندگی کا مرحلہ فی الحال مؤخر ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
24 August 2026