بشریٰ بی بی کی بیٹی کا اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، پولیس کو درخواست موصول
Web Desk
22 June 2026
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی صحت اور جیل عملے کے رویے کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں ان کی بیٹی مبشرہ مانیکا نے جیل انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کا باقاعدہ مطالبہ کر دیا ہے۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے جیل میں درپیش سنگین شکایات پر ان کی بیٹی مبشرہ مانیکا نے اعلیٰ حکام کو ایک باضابطہ درخواست ارسال کی ہے، جس کی نقول سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے جیل عملے کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے راولپنڈی پولیس کو بھی ایک الگ درخواست دی ہے، جسے پولیس نے موصول کر لیا ہے۔
درخواست میں اڈیالہ جیل کی خاتون اہلکار ‘مریم’ پر مبینہ غفلت، بدسلوکی اور غیر انسانی رویے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے آنکھ میں شدید تکلیف کی کئی بار شکایت کی، مگر جیل عملے کی جانب سے بروقت توجہ نہیں دی گئی۔ مناسب وقت پر علاج نہ ملنے کے باعث ان کی آنکھ کی بیماری مسلسل بگڑتی چلی گئی۔ بروقت طبی امداد میں مجرمانہ تاخیر کے باعث بشریٰ بی بی کی حالت اس حد تک خراب ہوئی کہ انہیں ہنگامی بنیادوں پر فوری سرجری کروانا پڑی۔ مبشرہ مانیکا نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ خاتون اہلکار مریم کا رویہ مسلسل نامناسب، توہین آمیز اور غیر پیشہ ورانہ ہے، لہٰذا ان کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کی جائے اور انہیں موجودہ ذمہ داریوں سے ہٹایا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبی شکایات پر جیل انتظامیہ کی جانب سے برتی جانے والی اس مبینہ غفلت کی اعلیٰ سطح پر شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔
راولپنڈی پولیس اور جیل حکام کی جانب سے اس درخواست کی وصولی کے بعد اب یہ معاملہ مزید سیاسی اور قانونی رخ اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
24 August 2026