ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے معاملے پر اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں پر کڑی تنقید
Web Desk
22 June 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر اٹلی سمیت شمالی بحرِ اوقیانوس کے فوجی اتحاد (نیٹو) میں شامل اپنے دیگر یورپی اتحادیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک سخت بیان میں کہا کہ امریکہ نے کئی دہائیوں تک نیٹو پر کھربوں ڈالر خرچ کیے اور ان ممالک کا دفاع کیا، لیکن جب آزمائش کا وقت آیا تو وہ نہ ہمارے دفاع کے لیے کھڑے ہوئے اور نہ ہی باقی دنیا کے کام آئے، جو کہ ایک انتہائی مایوس کن امر ہے۔ انہوں نے خاص طور پر اٹلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی اور اس کی وزیراعظم ایران اور اس کے سنگین جوہری خطرے کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی میں شمولیت کا سوچ بھی نہیں رہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اخبار کا یہ دعویٰ بالکل غلط ہے کہ 4 ماہ کی ایران جنگ کے بعد خطے میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس فوجی کارروائی کے نتیجے میں ایران کی فوج، بحریہ اور فضائیہ کا نیٹ ورک تقریباً ختم ہو چکا ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے تمام بڑے فوجی لانچنگ پیڈز، میزائل اور خودکش ڈرونز کی تیاری کی صلاحیتیں اب مکمل طور پر تباہ کی جا چکی ہیں اور ایرانی اعلیٰ عسکری قیادت کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ انہوں نے تزویراتی صورتحال کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہوئی ہے اور وہاں سے عالمی منڈیوں کے لیے تیل کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے، جبکہ دوسری جانب امریکی اسٹاک مارکیٹ بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، یہ وہ حقیقی تبدیلیاں ہیں جو ان کی فوجی اور سیاسی حکمتِ عملی کے باعث رونما ہوئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
22 June 2026
بشریٰ بی بی کی بیٹی کا اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، پولیس کو درخواست موصول
22 June 2026
پنکی کیس میں پردہ نشینوں کے نام ہیں لیکن کچھ بھی نہیں ہوگا,سردار لطیف کھوسہ
22 June 2026
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
22 June 2026
سوچا تھا ہاتھ ملانے سے معاملات بہتر ہونگے: بیرسٹر گوہر
22 June 2026
امریکہ اور ایران کے درمیان 60 روزہ روڈ میپ پر اتفاق خوش آئند ہے: سوئٹزر لینڈ
22 June 2026
بجٹ کا بڑا حصہ سود کی ادائیگی پر خرچ ہونا عوام پر اضافی بوجھ ہے: حافظ نعیم
22 June 2026
اپنی جماعت کا دباؤ: برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر کے آج استعفے کا امکان
22 June 2026