ڈیمو کریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی:ٹرمپ
Web Desk
20 June 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف جنگ میں ایک تاریخی اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جسے ڈیموکریٹس کو بھی تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ معرکے میں ایران کو مکمل طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو عالمی سطح پر دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست رہا ہے اور اسے قابو کرنا دنیا کے امن کے لیے ناگزیر ہو چکا تھا۔ ٹرمپ نے پچھلی ڈیموکریٹ حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق صدر باراک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے اور اس کے خلاف امریکی فوج کا وہ استعمال ہی نہیں کیا جو کہ انتہائی ضروری تھا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ خود ایرانی حکام بھی باراک اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام ترین لیڈرز سمجھتے تھے، اور ان کا یہ سمجھنا 100 فیصد درست تھا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے برسرِ اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس تک خطے اور دنیا میں اپنی من مانی کرتا رہا کیونکہ ماضی کی امریکی قیادت کمزور تھی، لیکن ان کے اقتدار سنبھالتے ہی سب کچھ بدل گیا ہے اور اب امریکا ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور قوت بن کر سامنے آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے
20 June 2026
امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ
20 June 2026
محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو
20 June 2026
گھروں پر ٹاور لگانے والا بل جاہلانہ اور غاضبانہ ہے: حافظ نعیم الرحمان
20 June 2026
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 70 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
20 June 2026
رانا ثنااللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی بارے خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
20 June 2026
بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی: خواجہ آصف
20 June 2026
9 مئی سانحہ:ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو 10،10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری
20 June 2026