LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ

Web Desk

20 June 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے چین سے ایران کے تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر بیجنگ نے اتفاق کیا۔ میری لینڈ میں ایک تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران ایران کی فضائیہ، نیوی اور دیگر تمام عسکری طاقت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ایران کے ساتھ ابتدائی معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں اور اب 60 دنوں کے اندر حتمی ڈیل کرنا ہوگی۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر حتمی ڈیل نہ ہوئی تو ہم وہ کریں گے جس سے ایران کو خوشی نہیں ہوگی، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی اور حتمی معاہدہ طے پا جائے گا۔ وینزویلا کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے وہاں بھی فتوحات حاصل کی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سٹریٹجک آبی گزرگاہ سے اس وقت تقریباً 700 بحری جہاز غیر معمولی انداز میں گزر رہے ہیں اور شپنگ کمپنیاں بہت خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین اپنی ضرورت کا تقریباً 50 فیصد تیل اسی راستے سے حاصل کرتا ہے، اس لیے انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے کہا تھا کہ وہ ایران کے معاملے اور آبنائے ہرمز میں مداخلت نہ کریں، جس پر چینی صدر نے رضامندی ظاہر کی اور وہ اس پر چین کے شکر گزار ہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ چینی صدر ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے، جبکہ وہ خود بھی چین کا دورہ کریں گے جہاں ایک بڑی کانفرنس ہوگی۔ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اس جنگ میں 34 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ وہاں جلد جنگ بندی ہو جائے۔