یہ بجٹ کیا پاکستان کے عوام کے حق میں پیش کیا گیا ہے،علامہ راجہ ناصر عباس
Web Desk
15 June 2026
قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے وفاقی بجٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ملکی معیشت اور عوام کے لیے تباہ کن قرار دے دیا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں بجٹ پر گرما گرم بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے حکومتی معاشی دستاویز کو یکسر مسترد کیا اور سوال اٹھایا کہ کیا یہ بجٹ واقعی پاکستان کے عوام کے حق میں پیش کیا گیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسلسل پانچواں بجٹ ہے جس کے بعد صرف ملکی قرضوں میں ہی بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے ایک عام فہم مثال دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر کسی گھر کا قرضہ بڑھتا جائے تو اس کی آمدنی میں اضافے کا سوچا جاتا ہے، لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے اور ملک میں قرض کا بوجھ اس حد تک بڑھتا جا رہا ہے کہ اب ہم تیزی سے ڈیفالٹ کی طرف جا رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے ملکی معاشی صورتحال اور مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ ہمیں مہنگائی کی دلدل سے نکالنے کے بجائے اس میں مزید دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے سخت ترین الفاظ میں کہا کہ یہ بجٹ کسی بھی طور پر عوام دوست نہیں بلکہ “غریب دوست کم اور غریب مکاؤ بجٹ زیادہ ہے” اور اس وقت یہ پچیس چھبیس کروڑ عوام کے لیے صرف اور صرف ایک خوف کی علامت بن چکا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے معاشی بدحالی کے خوفناک اعداد و شمار سامنے لاتے ہوئے انکشاف کیا کہ صرف اس ایک سال کے دوران دو کروڑ سے زائد برباد حال عوام غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی ہے۔ انہوں نے حکمرانوں سے تلخ سوال کیا کہ ان پے در پے ٹیکسوں اور معاشی بدانتظامی کے بعد اب اس ملک کے غریب عوام اپنے گھروں کا چولہا کیسے جلائیں گے اور ان کا گزر بسر کیسے ممکن ہوگا؟
متعلقہ عنوانات
امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے
15 June 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 17 جون جبکہ یوم عاشور 26 جون کو ہوگا
15 June 2026
بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو
15 June 2026
ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی
15 June 2026
اسحاق ڈار کی برطانوی حکام سے ملاقات، پاکستانی سفارتی کردار کو سراہا گیا
15 June 2026
سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
15 June 2026
پچھلے سال کے بجٹ نے 116 لوگوں کی جان لی ، سینیٹر عون عباس
15 June 2026
کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان
15 June 2026