فٹ بال ورلڈ کپ: قطر اور سوئٹزر لینڈ کا میچ ایک، ایک گول سے برابر
Web Desk
14 June 2026
فٹ بال ورلڈ کپ کے تیسرے روز کھیلے گئے پہلے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ اور قطر کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔
سان فرانسسکو میں ہونے والے اس مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے آغاز ہی سے کھیل پر گرفت مضبوط رکھی اور حریف ٹیم کے گول پر متعدد خطرناک حملے کیے۔
میچ کے پہلے ہاف کے سترہویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک پر بریل ایمبولو نے گیند جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ایک، صفر کی برتری دلائی۔
پہلے ہاف کے اختتام تک سوئٹزرلینڈ کو یہی برتری حاصل رہی، تاہم دوسرے ہاف میں قطر کی ٹیم نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے واپسی کی کوششیں جاری رکھیں۔
میچ کے آخری لمحات میں قطر کے بوالم کھوکھی نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کردیا۔
مقررہ وقت کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں اور مقابلہ برابر رہا۔
میچ کے ڈرا ہونے کے نتیجے میں قطر کی ٹیم پہلی مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ میں ایک پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
متعلقہ عنوانات
ایران شرائط پوری کرے تو 300 ارب ڈالر کے تعمیراتی فنڈز مل سکتے ہیں: جے ڈی وینس
15 June 2026
ایران سے اچھے تعلقات کی امید، آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل کھول دی جائیگی: ٹرمپ
15 June 2026
پاکستان اسکواش ٹیم ایشین ڈبلز چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کے لیے ملائیشیا روانہ
15 June 2026
امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے
15 June 2026
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
15 June 2026
بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو
15 June 2026
ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی
15 June 2026
پی سی بی کا کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹس میں انقلابی تبدیلیوں کا اعلان
15 June 2026