LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار مغرب یوکرینیوں کی لاشیں استعمال کرکے روس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے: سرگئی لاوروف پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر کابینہ کمیٹی اجلاس: ڈسکوز فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط، مسلسل 46واں دن بہتری برقرار

Web Desk

28 November 2025

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جمعہ کو بھی برقرار رہا، اور زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں مسلسل 46ویں روز بھی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مزید مستحکم ہوا۔

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی، فوڈ ایگ نمائش میں 641 ملین ڈالر کے برآمدی معاہدے، اور بحرین کی کمپنیوں کی پاکستان کے آئی ٹی، زراعت، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں مجوزہ جوائنٹ وینچرز نے مارکیٹ کے رجحان کو مثبت رکھا۔
اس کے علاوہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت آسٹریلیا کے ساتھ توانائی ٹیکنالوجی اور معدنیات میں متوقع سرمایہ کاری نے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا۔

انٹربینک میں ایک موقع پر ڈالر 22 پیسے کمی کے بعد 280 روپے 33 پیسے تک نیچے آیا، تاہم درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید 3 پیسے کمی کے ساتھ 280 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 4 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔