آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی، سیریز ایک ایک سے برابر
Web Desk
2 June 2026
آسٹریلیا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی اور صرف 58 رنز پر اپنی پانچ اہم وکٹیں گنوا بیٹھی۔ پوری ٹیم 190 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یوں مہمان ٹیم نے کامیابی اپنے نام کر لی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے 104 گیندوں پر 71 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جس میں ایک چوکا اور تین چھکے شامل تھے۔ تاہم ان کی کوشش ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔
دیگر بلے بازوں میں غازی غوری 37 اور عرفات منہاس 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ بابر اعظم 16، سلمان آغا 7 اور عبدالصمد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلوی بولرز نے نپی تلی اور دباؤ برقرار رکھنے والی بولنگ کے ذریعے پاکستانی بیٹنگ لائن کو مسلسل مشکلات میں رکھا، جبکہ مشکل وکٹ اور اسپنرز کے لیے سازگار کنڈیشنز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی اننگز میں جوش انگلس نے 51 اور کیمرون گرین نے 53 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ میٹ رینشا نے 43 رنز بنائے جبکہ اولیور پیکے نے 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تین اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عرفات منہاس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد اور حارث رؤف نے بھی نپی تلی بولنگ کی۔
اب سیریز ایک، ایک سے برابر ہو چکی ہے اور فیصلہ کن تیسرا ون ڈے 4 جون کو کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع
23 August 2026
النصر کی مسلسل دوسری فتح، آرسنل کا بھی فاتحانہ آغاز
23 August 2026
برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک
23 August 2026
مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار
23 August 2026
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
23 August 2026
امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی
23 August 2026
روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن
22 August 2026
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
22 August 2026