پاکستان ون ڈے کرکٹ میں 1000میچ کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی
Web Desk
30 May 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کے ساتھ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہزار میچز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
قومی ٹیم یہ تاریخی سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے جبکہ اس سے پہلے بھارت اور آسٹریلیا بھی ایک ہزار ون ڈے میچز کھیل چکی ہیں۔
پاکستان کے ون ڈے سفر پر نظر ڈالی جائے تو قومی ٹیم نے 999 میچز میں 527 کامیابیاں حاصل کیں جبکہ 442 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ 9 میچز برابر اور 12 مقابلے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
قومی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں متعدد تاریخی فتوحات اور یادگار کارکردگیوں کے ذریعے عالمی کرکٹ میں اپنا منفرد مقام بنایا۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑا مجموعہ 399 رنز ہے جبکہ کم ترین اسکور 43 رنز رہا ہے۔ حیران کن طور پر قومی ٹیم اب تک 400 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کر سکی۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان
22 August 2026
معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس
22 August 2026
شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
22 August 2026
ایران کا دباؤ کے سامنے نہ جھکنے اور دشمن سے آخری سانس تک لڑنے کا عزم
22 August 2026
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
22 August 2026
لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری پکڑی گئی
22 August 2026
الحمدللہ !عمران خان مکمل صحت مند اور فٹ ہیں: ڈاکٹر عظمیٰ خان
22 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
22 August 2026