LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹیکس وصولی کے لیے ایف بی آر کے تمام دفاتر 30 مئی کو کھلے رہیں گے اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی واشنگٹن میں ملاقات، پاک امریکا تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ابراہیمی معاہدے سے متعلق افواہیں بے بنیاد، فلسطین پر مؤقف میں کوئی لچک نہیں: اسحاق ڈار راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا آج پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے فرنچ اوپن 2026 میں سنسنی خیز اپ سیٹ، نواک جوکووچ نوجوان کھلاڑی سے ہار گئے پیٹرول اور ڈیزل 22 روپے سستا، نئی قیمتیں 381 روپے 78 پیسے اور 380 روپے 78 پیسے مقرر میئر نیویارک زہران ممدانی کا اسرائیل ڈے پریڈ میں شرکت سے انکار امریکی قانون کےبرخلاف صدر ٹرمپ کی تصویر ڈالر پر چھاپنے کی تیاریاں کراچی پورٹ کے قریب دو بحری جہازوں میں خوفناک تصادم، کنٹینرز سمندر میں گر گئے گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گرفتار امریکی حکام کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات قابلِ مذمت ہیں: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 میں واقع گھر میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق صوبائی حکومت نے پنجاب لیبر کوڈ 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اور سینیٹ اجلاس بلانے کی منظوری دیدی

ابراہیمی معاہدے سے متعلق افواہیں بے بنیاد، فلسطین پر مؤقف میں کوئی لچک نہیں: اسحاق ڈار

Web Desk

29 May 2026

واشنگٹن میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ ابراہیمی معاہدے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ جب تک فلسطین کو انیس سو سڑسٹھ سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا، اس وقت تک کسی بھی مؤقف میں کوئی نرمی یا تبدیلی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی اور فریقین کو بات چیت کی میز پر لایا گیا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت کی مشترکہ حکمت عملی کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر نئی شناخت ملی ہے جبکہ خطے میں پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے اور پاکستان اس مؤقف پر بھی مکمل طور پر قائم ہے۔

واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پاکستانی سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

ادھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک کو ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننے کے بیان کے بعد خ