LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گرفتار

Web Desk

29 May 2026

گلگت: گلگت بلتستان میں جاری انتخابی مہم کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر اور رکنِ اسمبلی جنید اکبر خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس پر پارٹی قیادت کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنید اکبر خان کو گلگت بلتستان پولیس نے ہنزل کے مقام پر اس وقت حراست میں لیا جب وہ وہاں انتخابی مہم کے سلسلے میں دورے پر موجود تھے۔ اپنی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ پولیس حکام نے انہیں بتایا کہ ان کے پاس گلگت بلتستان میں داخلے یا مہم چلانے کا مطلوبہ این او سی (NOC) موجود نہیں ہے، اس لیے وہ فوراً گلگت سے نکل جائیں، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

بیرسٹر گوہر کا ردِعمل: “یہ پری پول ریگنگ ہے”

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے جنید اکبر خان کی اچانک گرفتاری اور انہیں انتخابی مہم سے زبردستی روکنے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ صوبائی صدر کو انتخابی مہم چلانے سے روکنا اور گرفتار کرنا سراسر پری پول ریگنگ (انتخابات سے پہلے دھاندلی) کے زمرے میں آتا ہے، جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئین کے تحت ملک بھر میں ہر شہری اور سیاسی رہنما کو کسی بھی علاقے میں جانے اور اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل اجازت ہونی چاہیے۔ گلگت بلتستان جیسے اہم خطے میں سیاسی جماعتوں کو اسپیس (آزادی) نہ دینے سے نہ صرف انتخابی عمل مشکوک ہوگا بلکہ اس سے مجموعی طور پر جمہوریت کو شدید نقصان پہنچے گا۔

بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں اور شفاف انتخابی مہم چلانے کا بھرپور موقع فراہم کرے۔