LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج دنیا سوشل میڈیا سے متاثر، نوجوان حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت کو فروغ دیں: فیلڈ مارشل آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 390 ہوگئیں، ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ ٹرمپ نے نہر اونٹاریو کا نام بدل کر نہر امریکا رکھنے کا حکم دے دیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس حکومت کا سانحہ پمز کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان یورپ کو اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالنا ہوگی، امریکا کا واضح پیغام پابندیوں کے باوجود تیل کی عالمی منڈیوں تک ترسیل جاری ہے، ایرانی وزیر پٹرولیم

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے

Web Desk

29 May 2026

واشنگٹن: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اپنے طے شدہ سرکاری دورے پر امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے اہم ترین ملاقاتیں کریں گے۔

واشنگٹن پہنچنے پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام نے نائب وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے اس مختصر اور انتہائی اہم دورے کے دوران اسحاق ڈار آج ہی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔ اس اہم بیٹھک میں پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے مابین حالیہ دنوں میں اعلیٰ سطح کے رابطوں کا یہ سلسلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

واشنگٹن آمد سے قبل نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای سے بھی ایک اہم ملاقات کی تھی۔

چینی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کے قیام، کثیر الجہتی نظام (Multilateralism) کی مضبوطی اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن میں اپنی تمام تر سرکاری مصروفیات اور اہم ملاقاتیں مکمل کرنے کے بعد آج ہی وطن واپسی کے لیے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔