نیو یارک : اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
Web Desk
28 May 2026
نیو یارک میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے کی صورتحال اور عالمی نظام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے فروغ، کثیر الجہتی تعاون اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کو مضبوط بنانے پر مکمل اتفاق کیا۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ گروپ آف فرینڈز آن گلوبل گورننس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین ایک منصفانہ اور جامع عالمی نظام کے حامی ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین عالمی سطح پر استحکام کی علامت اور ترقی پذیر ممالک کا مضبوط شراکت دار ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ دنیا اس وقت مختلف اور باہم جڑے ہوئے بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے، اور پاکستان چینی قیادت کے گلوبل گورننس انیشیٹو کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کا ادارہ بھی اس عالمی مکالمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے
13 July 2026
یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں
13 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان
13 July 2026
یورپی یونین کا غزہ کی بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان
13 July 2026
خلیجی ملک نے نقد ادائیگیوں سے متعلق بڑی پابندی لگا دی
13 July 2026
ٹرمپ سے متفق ہوں کہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے پر معاوضہ ملنا چاہیے: عباس عراقچی
13 July 2026
لاہور، واٹر لینڈ پارک میں 9 سالہ بچی کی ہلاکت، منیجرسمیت 3 ذمہ دار گرفتار
13 July 2026
لاڑکانہ میں پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون گرفتار
13 July 2026