پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیراعظم کا یومِ تکبیر پر واضح پیغام
Web Desk
27 May 2026
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کسی بھی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملک کا مضبوط ایٹمی نظام دشمن کی ہر جارحیت کے سامنے آہنی دیوار ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اٹھائیس مئی انیس سو اٹھانوے کو پاکستان نے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں اور قوم اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ متحد اور پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے قومی ایٹمی پروگرام کی تکمیل میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو، قومی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ڈاکٹر ثمر مبارک مند اور دیگر سائنسدانوں و انجینئرز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے تمام تر دباؤ کے باوجود قومی سلامتی اور خودمختاری کا تاریخی فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کا بھی ذکر کیا جس میں عید کی مبارکباد اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026
ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی
19 November 2026
روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف
19 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
19 November 2026
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی
19 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
19 November 2026
امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026