وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی 30 منٹ طویل گفتگو
Web Desk
27 May 2026
لاہور: شہباز شریف کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔
تقریباً 30 منٹ جاری رہنے والی گرمجوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے، دونوں ممالک کے عوام اور پوری مسلم اُمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایرانی صدر نے خطے میں امن کے قیام کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت دیگر علاقائی ممالک کی امن کوششوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ بحران کے دوران قیمتی ایرانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام اور قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ امن معاہدہ جلد طے پا جائے گا اور خطے میں پائیدار امن و استحکام قائم ہوگا، جس سے ایران سمیت پورا خطہ معاشی ترقی سے مستفید ہوگا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
28 August 2026
پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر
28 August 2026
مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج
28 August 2026
دنیا سوشل میڈیا سے متاثر، نوجوان حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت کو فروغ دیں: فیلڈ مارشل
28 August 2026
آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج
28 August 2026
برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری
28 August 2026
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
28 August 2026
نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 390 ہوگئیں، ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ
28 August 2026