LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر کاش پٹیل سے اہم ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان یورپی یونین کا غزہ کی بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان خلیجی ملک نے نقد ادائیگیوں سے متعلق بڑی پابندی لگا دی ٹرمپ سے متفق ہوں کہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے پر معاوضہ ملنا چاہیے: عباس عراقچی کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق کوہاٹ میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد جاں بحق فیصل آباد میں گندے نالے میں گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی ملاقات، مسلم دنیا کے مسائل پر تبادلہ خیال ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں مچھلیوں کی ہلاکت کا معاملہ وفاق تک پہنچ گیا، تحقیقات کا حکم ایران میں حالیہ امریکی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہوگئی ایران کا ایک ارب ڈالر مالیت کا خام تیل چین روانہ، ایرانی آئل ٹینکروں نے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا پٹرولیم قیمتوں کے نظام میں اصلاحات، پلیٹس ڈیٹا عوامی کرنے کی سفارش

وزیراعظم شہباز شریف کی اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات سے رابطے، عید کی مبارکباد دی

Web Desk

27 May 2026

اسلام آباد: شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف اعلیٰ حکومتی، آئینی اور سیاسی شخصیات سے ٹیلیفونک رابطے کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے صدرِ مملکت، گورنر پنجاب، گورنر بلوچستان، گورنر خیبر پختونخوا، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے عبدالعلیم خان، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں، خالد مگسی اور آفتاب شیرپاؤ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد پیش کی۔
گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے اور قوم کو اتحاد و اتفاق کی نعمت سے نوازے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں اور اکائیوں کے ساتھ مل کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی