LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج دنیا سوشل میڈیا سے متاثر، نوجوان حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت کو فروغ دیں: فیلڈ مارشل آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

ملک بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منا رہی ہے

Web Desk

26 May 2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد داؤدی بوہری برادری آج روایتی مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ عیدالاضحیٰ (قربانی کی عید) منا رہی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں، بالخصوص کراچی میں بوہری برادری کے لاکھوں افراد آج اپنا پہلا دن منا رہے ہیں۔عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا اور مرکزی اجتماع کراچی کے علاقے صدر میں واقع تاریخی طاہری مسجد میں ہوا، جہاں برادری کے ہزاروں مرد، خواتین اور بچوں نے نمازِ عید ادا کی۔طاہری مسجد سمیت بوہری برادری کی دیگر مساجد اور جماعت خانوں میں نمازِ عید کے اجتماعات کے دوران علمائے کرام نے فلسفۂ قربانی اور سنتِ ابراہیمی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔نماز کے اختتام پر پاکستان کی امن و سلامتی، یکجہتی، معاشی خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی اور رقت آمیز دعائیں مانگی گئیں۔نمازِ عید کے خطبے اور اجتماعی سلام و دعا کے بعد، بوہری برادری کے افراد نے اپنے اپنے مخصوص اور اجتماعی مراکز کا رخ کیا جہاں سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔