LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی امید، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا زبردست تیزی پر اختتام سوئی گیس کا عید الاضحیٰ کے لیے نیا شیڈول جاری، صارفین کو سہولت دینے کا اعلان پاکستان میں گردشی قرض، غربت اور بے روزگاری میں اضافہ پٹرول پر مقررہ ہدف سے زیادہ لیوی وصول کی جا رہی ہے، قائمہ کمیٹی میں انکشاف رضوان کی کپتانی میں ٹیم بہتر نتائج نہ دے سکی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن امریکا ایران امن معاہدے کی توقع؛ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی امریکی صدر کا سعودی عرب، قطر اور پاکستان سمیت مسلم ممالک سے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا مطالبہ 2سال میں پیٹرولیم لیوی سے 2 ہزار 725 ارب وصول، رقم آئی ایم ایف کے 2 قرض پروگراموں سے بھی زیادہ نکلی پاکستان کی پہلی شیڈو پالیسی دستاویزات جاری، نجی شعبے کی ترقی پر زور فیلڈ مارشل نے مذاکرات نتیجہ خیز بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا: امریکی ٹی وی اسلام آباد: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 15 دستاویزات پر دستخط امریکا کے ساتھ فریم ورک پر پہنچ گئے، وفد ابھی پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں: ایران پاکستان اور چین کا قومی مفادات پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کا اعلان ٹانک: چیسن کچ میں دہشت گردی، نامعلوم افراد نے مڈل اسکول اور بنیادی ہیلتھ مرکز (BHU) کو دھماکے سے اڑا دیا

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی امید، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا زبردست تیزی پر اختتام

Web Desk

25 May 2026

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام شاندار تیزی کے ساتھ ہوا جس کی بنیادی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی توقعات بتائی جا رہی ہیں۔

کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس میں 3881 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مجموعی اضافہ 2.31 فیصد تک پہنچ گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں کو ایک ہی دن میں 372 ارب 57 کروڑ روپے کا منافع حاصل ہوا۔

100 انڈیکس نے دن کے دوران ایک لاکھ 68 ہزار، 69 ہزار، 70 ہزار اور 71 ہزار کی اہم نفسیاتی سطحیں بحال کیں اور آخرکار ایک لاکھ 71 ہزار 725 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یومیہ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 71 ہزار 920 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 70 ہزار 161 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

پورے دن میں 50 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کے سودے 31 ارب 15 کروڑ روپے مالیت کے ساتھ طے پائے۔