LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر ایران، امریکا کے درمیان جنگ بندی ختم ، مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا ہے: میڈیا رپورٹ امریکی فوج کے ایران پر تیسرے روز بھی فضائی حملے، کئی شہروں میں دھماکے خواجہ محمد آصف نے فضل الرحمان کے بیان کو اخلاقی بے حسی قرار دیدیا امریکی بحری جہاز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا: ایران امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تصدیق کر دی محمود احمدی نژاد اسرائیل کے رجیم چینج کے منصوبے کا حصہ تھے: امریکی اخبار کا دعویٰ عون چودھری کا فضل الرحمان سے شہدا کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ قومی اتحاد، یکجہتی، اداروں کا احترام ملکی استحکام کیلئے ناگزیر ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی نیویارک والدین کے لیے پہلی بار مفت “پیرنٹس نائٹ آؤٹ” پروگرام کا آغاز، بچے تفریحی مراکز میں چھوڑنے کی سہولت واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر کاش پٹیل سے اہم ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں

سوئی گیس کا عید الاضحیٰ کے لیے نیا شیڈول جاری، صارفین کو سہولت دینے کا اعلان

Web Desk

25 May 2026

سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق منگل 26 مئی (چاند رات) کو گیس کی سپلائی رات 12 بجے تک مسلسل جاری رہے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عید کے پہلے دن سے تیسرے دن تک گیس کی فراہمی صبح ساڑھے 7 بجے سے رات 12 بجے تک بحال رہے گی۔

شیڈول کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے دن رات 12 بجے سے صبح ساڑھے 7 بجے تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی جبکہ تیسرے دن رات 10 بجے سے صبح ساڑھے 7 بجے تک گیس بند رہے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہفتہ 30 مئی سے گیس کی ترسیل کا پرانا شیڈول دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔