LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج دنیا سوشل میڈیا سے متاثر، نوجوان حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت کو فروغ دیں: فیلڈ مارشل آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 390 ہوگئیں، ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ ٹرمپ نے نہر اونٹاریو کا نام بدل کر نہر امریکا رکھنے کا حکم دے دیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس حکومت کا سانحہ پمز کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان یورپ کو اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالنا ہوگی، امریکا کا واضح پیغام

2سال میں پیٹرولیم لیوی سے 2 ہزار 725 ارب وصول، رقم آئی ایم ایف کے 2 قرض پروگراموں سے بھی زیادہ نکلی

Web Desk

25 May 2026

وفاقی حکومت نے گزشتہ 2 برس کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں شہریوں سے 2 ہزار 725 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی ہے، جو آئی ایم ایف کے 2 قرض پروگراموں کی مجموعی مالیت سے بھی زیادہ قرار دی جا رہی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق اپریل 2024 سے مارچ 2026 تک حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 2 ہزار 725 ارب روپے وصول کیے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جاری 2 قرض پروگراموں کی مجموعی رقم موجودہ شرح تبادلہ کے مطابق پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2 ہزار 340 ارب روپے بنتی ہے، جبکہ پیٹرولیم لیوی سے حاصل کی گئی رقم اس سے کہیں زیادہ رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2026-2025 کے پہلے 9 ماہ، یعنی جولائی 2025 سے مارچ 2026 تک ایک ہزار 205 ارب روپے سے زائد کی لیوی وصول کی گئی۔
اسی طرح مالی سال 2025-2024 میں حکومت نے ایک ہزار 220 ارب 21 کروڑ روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں جمع کیے، جبکہ اپریل سے جون 2024 کی سہ ماہی میں یہ وصولیاں 299 ارب 63 کروڑ روپے رہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں مسلسل اضافے نے عوام پر مالی دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔