LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کوئٹہ: کیچی بیگ میں نامعلوم افراد کی گھر پر اندھا دھند فائرنگ،

Web Desk

25 May 2026

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سے ایک انتہائی لرزہ خیز اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک گھر کے اندر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، واقعہ تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں پیش آیا، جہاں گھات لگائے نامعلوم حملہ آوروں نے گھر کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ اندر موجود افراد کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا اور 5 جانیں ضائع ہو گئیں۔ واقعے کے فوری بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس بہیمانہ قتلِ عام کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ اور کہرام مچ گیا ہے۔ مقتولین کے غمزدہ لواحقین اور مقامی قبائلی افراد نے لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے کوئٹہ کی اہم ترین شاہراہ ’سریاب روڈ‘ پر لا کر رکھ دیا اور حکومت و ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا ہے۔مظاہرین کی جانب سے لاشیں سڑک پر رکھ کر دھرنا دیے جانے کے باعث سریاب روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔ شاہراہِ عام کی بندش کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں اور شہریوں و مسافروں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جب تک فائرنگ میں ملوث سفاک قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا، وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے اور نہ ہی لاشوں کی تدفین کی جائے گی۔