پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 15 دستاویزات پر دستخط
Web Desk
25 May 2026
بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تاریخی تقریب میں پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ خود موجود تھے، جن کی زیرِ نگرانی دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے مختلف شعبوں میں 15 اہم ترین دستاویزات پر دستخط کیے۔
ان معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی، زراعت، ٹیکنالوجی، میڈیا اور انسانی وسائل کی ترقی کو ایک نئے مینوفیکچرنگ اور تجارتی مرحلے میں داخل کرنا ہے۔
پاک-چین تعاون کے زرعی شعبے میں کی جانے والی پیشرفت کی تفصیل درج ذیل ہے پاکستان اور چین کے درمیان لائیو اسٹاک کے تحفظ کے لیے ویٹرنری ویکسین عطیہ کرنے کی دستاویز پر وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور چین کے وزیر زراعت ژانگ ژو نے دستخط کیے۔ خشک میوہ جات کے معائنے، قرنطینہ (Quarantine) اور حفظانِ صحت کے تقاضوں سے متعلق پروٹوکول پر چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی وزیر سن می جون اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے دستخط کیے۔ مکئی کے لیے نباتاتی صحت کے تقاضوں سے متعلق یادداشت پر چینی وزیر کسٹمز سن می جون اور سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے دستخط کیے۔ زراعت کے شعبے میں طویل مدتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے وفاق وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین چن ژیاوڈونگ نے دستخط کیے۔
| معاہدے کا شعبہ / عنوان | دستخط کنندگان (پاکستان) | دستخط کنندگان (چین) |
| اقتصادی ترقیاتی تعاون | وزیرِ منصوبہ بندی (احسن اقبال) | ڈائریکٹر چینی قومی ترقی و منصوبہ بندی کمیشن (ژینگ سانجی) |
| آزاد تجارت اور کثیر الجہتی تعاون | سیکرٹری تجارت (جواد پال) | نائب چینی وزیرِ تجارت (یان ڈونگ) |
| ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی | پاکستانی سفیر (خلیل ہاشمی) | چین کے وزیرِ ماحولیات (ہوانگ رنچیانگ) |
| مطابقتِ جانچ (Market Regulation) | پاکستانی سفیر (خلیل ہاشمی) | ڈائریکٹر اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن (لوووین) |
عوامی اور ثقافتی روابط کو مستحکم کرنے کے لیے میڈیا اور تعلیمی اداروں کے مابین بھی اہم شراکت داری قائم کی گئی ہےچائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی وژن (PTV) کے درمیان مشترکہ ڈاکومنٹری بنانے کے معاہدے سمیت شنہوا نیوز ایجنسی اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (PBC) کے مابین تعاون پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، چائنا میڈیا گروپ کے صدر شینگہائی ژونگ اور شنہوا کے صدر فو ہوا نے دستخط کیے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی پارٹی اسکول اور پاکستان نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی (NSPP) کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ دونوں ممالک کے افسران کی تربیت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ پاکستان فارن سروس اکیڈمی اور چین فارن افیئرز یونیورسٹی کے مابین تعاون کی دستاویز پر ڈی جی اکیڈمی سعید جیلانی اور چینی یونیورسٹی کے پارٹی سیکرٹری وانگ شٹنگ نے دستخط کیے۔
علاوہ ازیں، دونوں ممالک نے سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے نئے میدانوں میں بھی شراکت داری کو آگے بڑھایا ہے:چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین چن ژیاڈونگ اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے انسدادِ دہشت گردی آلات میں تعاون کی اہم دستاویز اور انسانی وسائل کی ترقی کی مشترکہ یادداشت پر دستخط کیے۔سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں عوامی اور تیکنیکی تبادلوں کی مفاہمتی یادداشت پر چائنہ ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پارٹی برانچ سیکرٹری ہی جونکے اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے دستخط کیے۔
ان 15 معاہدوں پر عملدرآمد سے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پاک-چین دوستی کو مزید تزویراتی گہرائی حاصل ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی
28 August 2026
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
28 August 2026
وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت
28 August 2026
افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک
28 August 2026
مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
28 August 2026
ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت
28 August 2026
مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور
28 August 2026
ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید
28 August 2026