LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ٹانک: چیسن کچ میں دہشت گردی، نامعلوم افراد نے مڈل اسکول اور بنیادی ہیلتھ مرکز (BHU) کو دھماکے سے اڑا دیا

Web Desk

25 May 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقے چیسن کچ میں نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد کا استعمال کرتے ہوئے صحت اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ دو اہم سرکاری عمارتوں کو دھماکے سے اڑا کر تباہ کر دیا ہے۔

ٹانک پولیس کے مطابق، دہشت گردوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بنیادی صحت کے مرکز (Basic Health Unit – BHU) اور گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کو نشانہ بنایا، جس کے باعث دونوں سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کے ڈھانچے زمین بوس ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دھماکے رات کے وقت یا عمارتیں خالی ہونے کے دوران کیے گئے، جس کی وجہ سے خوش قسمتی سے واقعے میں اب تک کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ سول سوسائٹی، بچوں کی تعلیم اور غریب طبقے کے لیے صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے پر مقامی شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس بزدلانہ کارروائی کے بعد چیسن کچ اور گردونواح کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

دھماکوں کی زوردار آواز سنتے ہی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے بھاری دستے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ہے اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور ملوث نامعلوم شرپسندوں کے سراغ کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔