کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم کا خود کیس لڑنے کا اعلان
Web Desk
25 May 2026
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) / جیل کمپلیکس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے مقدمے کی سماعت کے دوران اس وقت شدید ڈرامائی صورتحال پیدا ہو گئی جب ملزم کمرہ عدالت میں آپے سے باہر ہو کر اپنی ہی والدہ اور قانونی وکیل پر برس پڑا۔
سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے عدالت میں شدید شور شرابہ کیا اور جج کے سامنے اپنے ہی خاندان اور وکیل کے خلاف سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
ملزم ارمغان نے کٹہرے میں کھڑے ہو کر بلند آواز میں جج سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا”میری والدہ اور میرے وکیل ملی بھگت کر کے مجھے عدالت کے سامنے ’پاگل‘ (دماغی طور پر مفلوج) قرار دلوانا چاہتے ہیں تاکہ یہ مجھے کیس سے بچانے کا بہانہ بنا کر دراصل میرے پیسوں کے پیچھے پڑ سکیں اور میری دولت ہڑپ کر سکیں۔“
ملزم نے اپنے وکیل کی خدمات لینے سے صاف انکار کرتے ہوئے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا”میں دماغی طور پر بالکل ٹھیک اور تندرست ہوں، مجھے کسی وکیل کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میں اپنا یہ کیس کسی کے سہارے کے بغیر خود چلانا چاہتا ہوں اور اپنے دلائل خود پیش کروں گا۔“
ملزم کی جانب سے کمرہ عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کے بعد عدالت نے کیس کی کارروائی کو آگے بڑھانے کے بجائے سماعت یکم جون تک کے لیے ملتوی کر دی۔عدالت نے مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے درج ذیل احکامات جاری کیے ہیں عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ (Prosecution) کے تمام اہم گواہان کو بیانات قلمبند کروانے کے لیے باقاعدہ طلب کر لیا ہے۔ یکم جون کو ہونے والی اگلی سماعت پر ملزم کے خلاف دائر اس مقدمے سے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (ATA) کی سخت دفعات کو خارج کرنے یا برقرار رکھنے سے متعلق دونوں اطراف کے وکلاء تفصیلی دلائل دیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026
ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی
19 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
19 November 2026
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی
19 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026
کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق
19 November 2026
پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس
19 November 2026