ٹرین دھماکے سمیت بلوچستان میں بڑھتی بدامنی پر انسانی حقوق کمیشن کا شدید تشویش کا اظہار
Web Desk
24 May 2026
انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور سیکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں شہریوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کوئٹہ میں مسافر ٹرین پر ہونے والے بم دھماکے کو شہریوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ چاغی، ریکوڈک اور زیارت میں اغوا اور حملوں کے واقعات پر بھی شدید تشویش ہے، جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک پولیس اہلکار سمیت 21 شہریوں کے اغوا کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
کمیشن کے مطابق مختلف علاقوں میں مسلح گروہوں کی جانب سے گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جبکہ نوشکی اور قلات میں مزدوروں اور پولیس اہلکاروں کے اغوا کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں ریاستی رٹ کمزور ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے، جو انتہائی تشویشناک ہے۔
انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ شہریوں کو تنازعات میں سودے بازی کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کو شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔
مزید کہا گیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کا فوری اور مؤثر احتساب ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم
29 August 2026
علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں
29 August 2026
عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ
29 August 2026
محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت
29 August 2026
پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
29 August 2026
سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی
29 August 2026
نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ
29 August 2026
ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ
29 August 2026