کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر خوفناک دھماکہ، 25 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
Web Desk
24 May 2026
کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور 53 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ریلوے ٹریک کے قریب پیش آیا جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد 25 لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے کے باعث ٹریک کے اطراف کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں اور طبی عملے نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد عید کی چھٹیاں منانے کے لیے مختلف علاقوں کی جانب سفر کر رہے تھے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ
14 July 2026
ماجد ستی قتل کیس، عدالت نے فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی
14 July 2026
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار
14 July 2026
پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
14 July 2026
مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری
14 July 2026
ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی
14 July 2026