LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر

لاہور میں شدید گرمی برقرار، محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

Web Desk

24 May 2026

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں ہلکی بارش اور بادل چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا موسمی سسٹم اور تیز ہواؤں کا سلسلہ تاحال موجود ہے، تاہم گرمی کی شدت میں فوری طور پر نمایاں کمی متوقع نہیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں دن کے اوقات میں شدید گرمی برقرار رہے گی جبکہ سہ پہر کے بعد بادل چھانے اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ موسمی سسٹم رات کے وقت ملک سے نکل جائے گا، تاہم اس دوران وقفے وقفے سے بادلوں کی موجودگی برقرار رہ سکتی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔