مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا وفاق پر صوبے کو نظر انداز کرنے کا الزام
Web Desk
24 May 2026
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی حکومت پر موٹر وے اور ایکسپریس وے منصوبوں میں صوبے کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبوں میں خیبرپختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے اور صوبے کو اہم شاہراہوں کے منصوبوں میں شامل نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ملک کا اہم صوبہ ہونے کے باوجود ترقیاتی منصوبوں میں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس سے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت آنے والے دنوں میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرے گی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنی ترجیحات کے مطابق میگا منصوبوں پر کام آگے بڑھائے گی تاکہ صوبے کی معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ
14 July 2026
ماجد ستی قتل کیس، عدالت نے فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی
14 July 2026
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار
14 July 2026
پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
14 July 2026
مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری
14 July 2026
ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی
14 July 2026