LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نوابشاہ میں ایف آئی اے کی کارروائی، منشیات اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 افراد گرفتار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہران دورہ مکمل، ایران میں اہم مذاکرات اور ملاقاتیں وزیراعظم 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، اہم معاہدوں پر دستخط اور اعلیٰ سطح ملاقاتیں طے بغیر کسی ایڈوانس کے خواتین کو پنک سکوٹیز دے رہے ہیں، شرجیل میمن آئی ایس پی آر کے زیراہتمام نیشنل سکیورٹی ورکشاپ، اساتذہ کی شرکت بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار شہید پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مضبوط، باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز چین: کوئلے کی کان میں دھماکے، 90 افراد ہلاک، کئی زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عباس عراقچی سے ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال گلی،محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کو 50ہزار روپے جرمانہ ہو گا: مریم نواز امریکا کے شپ یارڈ میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 36 افراد زخمی وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے چار روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ 2 سال پہلے امریکہ مردہ ملک تھا، اب ہر کوئی عزت کر رہا ہے: ٹرمپ امریکہ میں گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ایئرچیف کی ترک ہم منصب سے ملاقات، تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آئی ایس پی آر کے زیراہتمام نیشنل سکیورٹی ورکشاپ، اساتذہ کی شرکت

Web Desk

23 May 2026

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی “نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈر شپ 2026ء” ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد قومی سلامتی اور تذویراتی امور پر اعلیٰ تعلیمی قیادت کو اعتماد میں لینا تھا۔ اس اہم ترین قومی ورکشاپ میں ملک بھر کی 200 سے زائد سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز، رجسٹرارز، ڈینز اور سینئر ترین پروفیسرز نے بھرپور شرکت کی، جو ملکی تعلیمی اور اسٹریٹجک حلقوں کے مابین گہرے روابط کی عکاسی کرتا ہے۔

ورکشاپ کے دوران ایک خصوصی اور انتہائی اہم نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض، ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے کی۔ انہوں نے شرکاء کے ساتھ اپنے طویل فوجی و سیکیورٹی تجربات کی روشنی میں پڑوسی ملک بھارت کی موجودہ سیاسی و نظریاتی صورتحال پر سیرحاصل گفتگو کی۔ نشست کے دوران بھارت میں ہندوتوا (Hindutva) سے متاثرہ انتہا پسندانہ سیاست، اس کے تذویراتی رجحانات (Strategic Trends) اور خطے کی سلامتی پر پڑنے والے گہرے نظریاتی اثرات کا باریک بینی سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے اعلیٰ تعلیمی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ بھارتی منظرنامے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت میں سیکیولرازم کا جنازہ نکل چکا ہے اور وہاں بسنے والی اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں پر جاری انسانیت سوز مظالم اب روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشویشناک امر یہ ہے کہ ان پرتشدد واقعات کو ناصرف مودی حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے بلکہ بھارتی عدالتی نظام بھی اب ان انتہا پسند عناصر کو کھلی چھوٹ اور سرپرستی فراہم کر رہا ہے، جو عالمی امن اور خاص طور پر جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ایک مہیب خطرہ ہے۔