LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر

گلی،محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کو 50ہزار روپے جرمانہ ہو گا: مریم نواز

Web Desk

23 May 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں صفائی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گلی، محلوں اور ممنوعہ مقامات پر قربانی کی آلائشیں اور باقیات پھینکنے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس سخت فیصلے کی توثیق کی گئی، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کو روکنے اور کڑی نگرانی کے لیے خصوصی ‘ویجیلینس اسکواڈز’ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو ممنوعہ جگہوں پر آلائشیں پھینکنے کے نقصانات سے آگاہ کرنے اور جرمانے کی پالیسی سے باخبر رکھنے کے لیے ایک وسیع ابلاغِ عامہ (میڈیا مہم) شروع کی جائے۔

اجلاس کے دوران مریم نواز نے پنجاب کے تمام شہروں میں ندی نالوں، نہروں اور دیگر حساس مقامات کی خصوصی صفائی اور مستقل نگرانی کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے اس مشن میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز، ریلوے کالونیز اور کنٹونمنٹ بورڈز کے علاقوں کو بھی شامل کیا جائے گا اور صوبے بھر کی 2,687 بڑی کمرشل مارکیٹوں میں صفائی کا خصوصی اہتمام ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عیدِ قربان پر تمام محکموں کو ‘ون گورنمنٹ یونٹ’ بن کر متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، جہاں بہترین کارکردگی پر انعام اور کوتاہی یا شکایات پر سخت سزا دی جائے گی۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے 11 مختلف ذرائع (سورسز) پر مشتمل ایک جدید مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا جا رہا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ نے ہدف مقرر کیا ہے کہ عید کے تیسرے دن تک صوبے بھر کے تمام کلیکشن پوائنٹس اور ڈسپوزل سائٹس کو سو فیصد کلیئر کر دیا جائے۔