LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان

بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں: وزیراعظم

Web Desk

22 May 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے معروف ’تعمیر گروپ‘ کے بانی محمد حسین آل علی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے قطر کو پاکستان کا دیرینہ اور مخلص دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے ذریعے سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو کامیابی سے دور کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں سیاحت، ہوٹلنگ، ہاسپیٹیلٹی، رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، اور اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام کو قطری گروپ کو ہر ممکن معاونت اور سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایت جاری کیں۔ دوسری جانب، تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین آل علی نے پاکستان کے ہاسپیٹیلٹی اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے مزید سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، اور وزیراعظم شہباز شریف کی متحرک قیادت میں کاروبار دوست ماحول اور ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات کو بھرپور انداز میں سراہا۔

متعلقہ عنوانات