LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر

راولپنڈی: روات سبزی منڈی اور لنڈا بازار میں خوفناک آتشزدگی

Web Desk

21 May 2026

راولپنڈی کے علاقے روات میں کلر سیداں روڈ پر واقع سبزی منڈی اور لنڈا بازار میں خوفناک آتشزدگی کے باعث متعدد کھوکھے جل کر خاکستر ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ اچانک بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی کھوکھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ آگ کے بلند شعلے دور دور تک دکھائی دیتے رہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 7 ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں، جبکہ مزید 2 گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم تیز ہواؤں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آتشزدگی کے نتیجے میں کھوکھوں اور وہاں موجود سامان کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ مقامی افراد بھی ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت سامان محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مصروف رہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم حکام نے کہا ہے کہ آتشزدگی کی اصل وجوہات کا تعین بعد ازاں کیا جائے گا۔