LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام

پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، اسٹیٹ بینک 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کرے گا

Web Desk

21 May 2026

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے 75 روپے مالیت کا خصوصی یادگاری سکّہ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پاک چین سفارتی تعلقات کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری سکّہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی سکّہ 25 مئی 2026ء سے ملک بھر میں عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر میں قائم ایکسچینج کاؤنٹرز پر شہری یہ سکّہ حاصل کر سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات 21 مئی 1951ء کو قائم ہوئے تھے، جنہیں دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یادگاری سکّہ گول شکل میں تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے کنارے دندانے دار ہوں گے۔