LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی و رہنما 23 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

Web Desk

21 May 2026

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) نے مختلف احتجاجی مظاہروں اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور مرکزی رہنماؤں کو 23 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے تمام نامزد رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک کی عارضی توسیع منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، سپریم کورٹ کے باہر مظاہرے اور دیگر سیاسی تحریکوں کے دوران درج ہونے والے مختلف مقدمات میں دائر 243 ضمانت کی درخواستوں پر مشترکہ سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے متعدد مرکزی رہنما اور اراکینِ پارلیمنٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ پیش ہونے والوں میں پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، ایم این ایز عمیر نیازی، سردار لطیف خان کھوسہ، جنید اکبر، ارباب شیر علی، ساجد خان مہمند، اور سینیٹر فلک ناز چترالی شامل تھے۔ ان کے علاوہ خرم شیر زمان، راجہ بشارت، رؤف حسن، نیاز اللہ نیازی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، سیمابیہ طاہر، نادیہ خٹک اور میجر (ر) طاہر صادق سمیت دیگر رہنما بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔

دورانِ سماعت عدالت نے فریقین کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد تمام متعلقہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو ریلیف فراہم کیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں 23 جولائی تک گرفتار نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی اس اعلیٰ قیادت اور کارکنوں کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں بشمول تھانہ کوہسار، کھنہ، ترنول، کراچی کمپنی اور تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعات اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں۔