LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

17 سالہ لڑکی کو زبردستی والد کے ساتھ نہیں بھیجا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ

Web Desk

21 May 2026

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے 17 سالہ لڑکی کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر ایک انتہائی اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے 9 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں واضح قانونی و آئینی نقطہ طے کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ 15 سال سے زائد عمر کا بچہ اگر اپنی آزادانہ مرضی سے کسی کے ساتھ رہ رہا ہو، تو اسے قانوناً زبردستی والدین یا کسی اور کی تحویل میں نہیں دیا جا سکتا۔ اس اصول کے تحت عدالت نے 17 سالہ لڑکی کو فوری طور پر دارالامان سے رہا کرنے اور اسے اس کی مرضی کے مطابق پسندیدہ جگہ پر رہنے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا ہے۔

کیس کی تفصیلات کے مطابق، یہ درخواست لڑکی کے حقیقی والد کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کو اس کی خالہ کی تحویل سے بازیاب کروا کر ان کے حوالے کیا جائے۔ تاہم، دورانِ سماعت لڑکی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر بیان دیا کہ والد کی دوسری شادی کے بعد سوتیلی ماں کی جانب سے مبینہ بدترین تشدد کیا جاتا ہے، جس کے باعث وہ اپنے والد کے بجائے اپنی خالہ کے گھر پر امن و سکون کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ عدالت نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عبوری طور پر لڑکی کو دارالامان بھجوا دیا تھا، تاہم اب کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

اپنے تفصیلی فیصلے میں عدالت نے پنجاب ویمن پروٹیکشن ایکٹ سمیت مختلف رائج ملکی قوانین کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ریمارکس دیے کہ کسی بھی بڑی عمر کے بچے کو اس کی مرضی کے خلاف محض خاندانی دباؤ کے تحت والدین کے ساتھ رہنے پر مجبور کرنا غیر قانونی ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ ایک مہذب معاشرے میں خوف، ذہنی دباؤ یا خاندانی جبر کے ذریعے بچوں کی ذاتی آزادی کو سلب کرنا کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہو سکتا۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں آزادی کے حق پر زور دیتے ہوئے تحریر کیا کہ “آزادی ہر شہری کا بنیادی آئینی اور انسانی حق ہے، یہ کوئی ایسی رعایت نہیں ہے جو والدین یا برادری کی طرف سے عطاء کی جائے”۔ فیصلے کے مطابق، بڑی عمر کے بچوں کی انفرادی خودمختاری کا احترام کرنا ایک اہم قانونی اور اخلاق تقاضہ ہے۔ والدین کا اصل کردار بچوں سے خوف اور جبر کے ذریعے اپنی اطاعت کروانا نہیں بلکہ محبت سے ان کی رہنمائی اور بہتر تربیت کرنا ہے۔ عدالت نے خبردار کیا کہ بچوں کی آزادی اور حقوق کو طاقت سے دبانے کے نتیجے میں سنگین نفسیاتی مسائل اور خاندانی ٹوٹ پھوٹ جنم لیتی ہے۔