پرنس رحیم آغا خان کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال، صدر ہاؤس میں گارڈ آف آنر اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں
Web Desk
20 May 2026
اسماعیلی برادری کے 50 ویں روحانی پیشوا پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم 6 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں ان کا نور خان ایئر بیس پر صدر آصف علی زرداری نے استقبال کیا۔
ایوان صدر پہنچنے پر معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔
صدر مملکت کی جانب سے پرنس آغا خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں وزیر اعظم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
دورے کے دوران پرنس آغا خان کی صدر مملکت، آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں مختلف سماجی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی صحت، تعلیم اور ماحولیات کے شعبوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
پرنس آغا خان اپنے دورے کے دوران گلگت بلتستان اور چترال سمیت شمالی علاقہ جات میں مختلف ملاقاتیں کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026
پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
28 August 2026
پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد
28 August 2026
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں
28 August 2026
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
28 August 2026
این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
28 August 2026
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
28 August 2026