LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہی ہفتے میں دوسری بار ایران پہنچ گئے؛ ایران امریکا مذاکرات پر اہم ملاقاتیں متوقع

Web Desk

20 May 2026

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی ایک ہی ہفتے کے دوران اپنے دوسرے اہم اور سرکاری دورے پر دوبارہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا اور سفارتی ذرائع کے مطابق، پاکستانی وزیر داخلہ کا یہ غیر متوقع اور ہنگامی دورہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری پسِ پردہ سفارتی مذاکرات اور خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اپنے اس اہم دورے کے دوران محسن نقوی ایرانی قیادت سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے، جن میں بنیادی طور پر ایران امریکا مذاکرات، جنگ بندی کے عمل کی پائیداری اور پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا ایک ہفتے کے اندر یہ دوسرا دورہ ایران ہے۔ اس سے قبل وہ گذشتہ دنوں بھی تہران کے دو روزہ دورے پر تھے، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیاں کے ساتھ 90 منٹ طویل ون ٹو ون ملاقات کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی تفصیلی مشاورت کی تھی۔ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں محسن نقوی کے اس دوبارہ دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے