LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی برطانیہ نے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا کردار سراہا: اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال سپریم کورٹ نے کے پی ملازمین کی سینیارٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش

منتخب نمائندوں پر گولیاں چلائی گئیں، کے پی کے عوام کو دیوار سے نہ لگایا جائے؛ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

Web Desk

20 May 2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج پر پولیس کریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو سخت آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ پشاور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جب اسلام آباد پہنچے تو اسلام آباد پولیس نے خود اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کھڑا کیا ہوا تھا، حالانکہ ہم وہاں صرف اور صرف اپنے بانی پی ٹی آئی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جا رہے تھے۔ وفاقی حکمران اس قدر خوفزدہ تھے کہ انہوں نے خود اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں کو بند کر کے 10 گھنٹے تک عوام کو شدید مشکل میں ڈالے رکھا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں 4 کروڑ عوام والے صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں، اور میرے ساتھ صوبے کے معزز ممبرانِ صوبائی اسمبلی موجود تھے۔ اس کے باوجود منتخب نمائندوں کو ڈنڈے دکھائے گئے، ہمارے اوپر برسانے کے لیے ربڑ کی گولیاں استعمال کی گئیں اور یہاں تک کہ ایم پی ایز پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں جس سے پی ٹی آئی کے کئی کارکنوں کو گولیاں لگیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خیبر پختونخوا کی عوام یہ سب دیکھ رہی ہے، ہمارے صوبے کو حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور کے پی کے عوام کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، ملک میں نفرتیں نہیں بڑھنی چاہئیں۔

سہیل آفریدی نے ملک کی مجموعی صورتحال اور پارٹی کے مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک ہی بنیادی مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں ہونا چاہیے، اور پوری قوم چاہتی ہے کہ انہیں ان کے ذاتی معالج تک فوری رسائی دی جائے۔ انہوں نے معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور یہاں کی قوم ایک خوددار قوم ہے، لیکن پی ٹی آئی کی حکومت کو سازش کے تحت گرایا گیا جس کے بعد ملکی معیشت تباہ ہو گئی اور آج پاکستان میں غربت کی شرح 45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس وقت ملک میں نہ صحافی محفوظ ہیں اور نہ ہی جج محفوظ ہیں۔ ہمارا صوبہ ملک کے لیے سب سے سستی بجلی پیدا کر رہا ہے، اس لیے وفاق کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی ہوگی۔