LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں نیا کنٹرول زون قائم، بحری جہازوں کیلئے پیشگی اجازت لازمی قرار کیوبا کے سابق صدر راول کاسترو پر 1996 کے طیارہ حادثے کے کیس میں امریکا نے فردِ جرم لگا دی بینکس، مالیاتی ادارے اور اسٹاک مارکیٹ آئندہ ہفتے صرف 2 روز کھلیں گے پرنس رحیم آغا خان کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال، صدر ہاؤس میں گارڈ آف آنر اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں رواں سال خطبۂ حج 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا، سعودی حکومت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہی ہفتے میں دوسری بار ایران پہنچ گئے؛ ایران امریکا مذاکرات پر اہم ملاقاتیں متوقع منتخب نمائندوں پر گولیاں چلائی گئیں، کے پی کے عوام کو دیوار سے نہ لگایا جائے؛ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں توسیع؛ پیٹرولیم لیوی 100 روپے کرنے اور 430 ارب کے نئے ٹیکسوں کا مطالبہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹبال کی پاکستان میں پہلی باضابطہ رونمائی، اسلام آباد میں شاندار تقریب مستحق و نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست سلہٹ ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کردیا رواں سال سمگلنگ میں 80 فیصد کمی ہوئی: وزیر مملکت طلال چودھری بجٹ 27-2026 کی تیاریاں: آئی ایم ایف اور ایف بی آر مذاکرات مکمل، 15,262 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ہدف مقرر پنجاب اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ‘ڈرگ کوئین انمول پنکی’ کیس کی گونج

Web Desk

20 May 2026

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے حالیہ اہم اجلاس میں مبینہ طور پر منشیات کے کاروبار میں ملوث ‘ڈرگ کوئین انمول عرف پنکی’ کے کیس کا معاملہ شدت سے گونج اٹھا۔

اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے انکشاف کیا کہ ملزمہ انمول پنکی کے وکیل نے عدالت میں پیشی کے دوران سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کا نام لیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سندھ پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے افسران کو اس پر فوری اور باقاعدہ جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔معاملے کی بازگشت سنتے ہی سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف خود قائمہ کمیٹی کے اندر پیش ہوئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں اور اپنے نام کے استعمال پر تفصیلی موقف پیش کیا راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ مجھے جو پہلا ویڈیو کلپ ملا، اس میں میرا نام (راجہ پرویز صاحب/راجہ پرویز اشرف) لیا گیا تھا، جس کے بعد مجھے بہت سے لوگوں کی کالز آئیں کہ آپ کا نام اس معاملے میں کیسے آ گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محض ایک گھنٹے کے دوران مجھے اس ملزمہ کے وکیل کا دوسرا کلپ موصول ہوا، جس میں وکیل نے یہ اعتراف کیا کہ ‘انمول نے بتایا ہے کہ اس پر تشدد کیا جا رہا ہے تاکہ وہ راجہ پرویز اشرف کا نام لے’۔ سابق وزیرِ اعظم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود حیران ہوں کہ سندھ میں ہماری اپنی (پیپلز پارٹی کی) حکومت ہے، وہاں آخر کوئی ایسا کیوں کرے گا اور کس کے ایما پر مجھ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟ انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویلاگرز کو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز بیچنے کے لیے ایسی ہی مصالحے دار چیزیں اور جھوٹی سنسنی چاہیے ہوتی ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں نے اس غیر قانونی عمل کے خلاف قومی اسمبلی کے فلور پر بات کی، جس پر چیئرمین کمیٹی نے فوری طور پر نوٹس لیا، جس کا میں شکر گزار ہوں۔اپنے خطاب کے اختتام پر سابق وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کی بے بنیاد کردار کشی اور ہتھکنڈوں کا تدارک کرنا اب ناگزیر ہو چکا ہے۔ اگر یہ سلسلہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکتا، تو قانون سازی کے ذریعے اس کو ہر صورت محدود کرنا ہوگا

متعلقہ عنوانات

بینکس، مالیاتی ادارے اور اسٹاک مارکیٹ آئندہ ہفتے صرف 2 روز کھلیں گے

20 May 2026

پرنس رحیم آغا خان کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال، صدر ہاؤس میں گارڈ آف آنر اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں

20 May 2026

بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر کچھ کھلایا جا رہا ہے جس سے کلاٹنگ ہوئی، بینائی بھی متاثر؛ علیمہ خان

20 May 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہی ہفتے میں دوسری بار ایران پہنچ گئے؛ ایران امریکا مذاکرات پر اہم ملاقاتیں متوقع

20 May 2026

منتخب نمائندوں پر گولیاں چلائی گئیں، کے پی کے عوام کو دیوار سے نہ لگایا جائے؛ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

20 May 2026

آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں توسیع؛ پیٹرولیم لیوی 100 روپے کرنے اور 430 ارب کے نئے ٹیکسوں کا مطالبہ

20 May 2026

اداروں کو دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا ہوگا، جھوٹی تہمت سے انسان پریشان ہو جاتا ہے: سابق وزیرِ اعظم

20 May 2026

چینی وفد کا احترام اپنی جگہ مگر عمران خان سے ملاقات پر پابندی ہٹائی جائے،محمود خان اچکزئی

20 May 2026