LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
رواں سال سمگلنگ میں 80 فیصد کمی ہوئی: وزیر مملکت طلال چودھری بجٹ 27-2026 کی تیاریاں: آئی ایم ایف اور ایف بی آر مذاکرات مکمل، 15,262 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ہدف مقرر پنجاب اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان امریکہ ایران کیخلاف جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا رہا ہے، ایرانی مشن امریکی صدر ٹرمپ کا ایران جنگ تیزی سے ختم کرنے کا اعلان ایران کی امریکا کو دوبارہ جارحیت پر سخت کارروائی کی وارننگ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی نیویارک میں 56 سالہ خاتون گاڑی سے اترتے ہی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق مملکت کی سیکیورٹی اور تحفظ کے لیے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے:سعودی کابینہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی دھرنا ختم، پولیس سے مذاکرات کامیاب، ٹریفک بحال 2مرتبہ مذاکرات کی کوشش کی مگر بند کمروں میں فیصلہ کرنے والے نہیں مانتے :سہیل آفریدی  مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا ثناء یوسف قتل کیس: عدالت نے عمر حیات کو مجرم قرار دے کر سزائے موت سنا دی امریکا نے حملہ کیا تو خون کی ندیاں بہیں گی، کیوبا کی دھماکا خیز وارننگ

سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی استدعا: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ریاست کو نوٹس جاری، سماعت عید کے بعد تک ملتوی

Web Desk

20 May 2026

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے اسٹیٹ (ریاست) کو باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے کی۔ سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ “ہم نوٹس جاری کر رہے ہیں، دوسرے فریق کو بھی سن لیتے ہیں”۔

دورانِ سماعت ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ “کیس کو پیر کے روز سماعت کے لیے رکھ لیں”۔ اس پر جسٹس محمد اعظم خان نے جواب دیا کہ “پیر کو عید سے پہلے آخری ورکنگ ڈے ہے، اس دن کیس نہیں رکھ سکتے”۔

وکیل صفائی فیصل صدیقی نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ “آپ پیر کو ہی کیس رکھ دیں، اگر دوسرا فریق آ کر التوا مانگتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا”۔ تاہم، جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ “ہم کیس کو عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر رکھ رہے ہیں، اب آپ کی قسمت ہی ایسی ہے تو میں کیا کروں؟”

اس موقع پر عدالت میں موجود ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے بھی بیچ بچاؤ کراتے ہوئے کہا کہ “دونوں وکلا ہماری بار کے معزز ممبران ہیں، اس لیے کیس پیر کے لیے ہی رکھ لیں”۔ جس پر معزز جج نے کہا کہ “میں دیکھ لیتا ہوں کہ پیر کو ہمارے پاس کون سے کیسز موجود ہیں”۔

بعد ازاں، وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے عدالت کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ “پھر آپ عید کے بعد پہلا ورکنگ ڈے ہی رکھ دیں”۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے اور نوٹس جاری کرنے کے بعد کیس کی مزید سماعت عید کے بعد تک کے لیے ملتوی کر دی۔